اُس کی آنکھوں میں محبت کا ستارہ ہو گا
اُس کی آنکھوں میں محبت کا ستارہ ہو گا
ایک دن آئے گا وہ شخص ہمارا ہو گا
تم جہاں میرے لیے سیپیاں چنتی ہو گی
وہ کسی اور ہی دنیا کا کنارہ ہو گا
زندگی! اب کے مرا نام نہ شامل کرنا
گر یہ طے ہے کہ یہی کھیل دوبارہ ہو گا
جس کے ہونے سے مری سانس چلا کرتی تھی
کس طرح اس کے بغیر اپنا گزارہ ہو گا
یہ اچنک جو اُجالا سا ہو جاتا ہے
دِل نے چپکے سے تیرا نام پکارا ہو گا
عشق کرنا ہے تو دن رات اُسے سوچنا ہے
اور کچھ ذہن میں آیا تو خسارہ ہو گا
یہ جو پانی میں چلا آیا سنہری سا غرور
اُس نے دریا میں کہیں پا ؤں اُتاا ہو گا
کون روتا ہے یہاں رات کے سناٹوں میں
میری جیسا ہی کوئی ہجر کا مارا ہو گا
مجھ کو معلوم ہے جونہی میں قدم رکھوں گا
زندگی تیرا کوئی اور کنارہ ہو گا
جو مری روح میں بادل سے گرجتے ہیں وصیؔ
اُس نے سینے میں کوئی درد اُتارا ہو گا
کام مشکل ہے مگر جیت ہی لوں گا اس کو
میرے مولا کا وصیؔ جونہی اشارہ ہو گا
ایک دن آئے گا وہ شخص ہمارا ہو گا
تم جہاں میرے لیے سیپیاں چنتی ہو گی
وہ کسی اور ہی دنیا کا کنارہ ہو گا
زندگی! اب کے مرا نام نہ شامل کرنا
گر یہ طے ہے کہ یہی کھیل دوبارہ ہو گا
جس کے ہونے سے مری سانس چلا کرتی تھی
کس طرح اس کے بغیر اپنا گزارہ ہو گا
یہ اچنک جو اُجالا سا ہو جاتا ہے
دِل نے چپکے سے تیرا نام پکارا ہو گا
عشق کرنا ہے تو دن رات اُسے سوچنا ہے
اور کچھ ذہن میں آیا تو خسارہ ہو گا
یہ جو پانی میں چلا آیا سنہری سا غرور
اُس نے دریا میں کہیں پا ؤں اُتاا ہو گا
کون روتا ہے یہاں رات کے سناٹوں میں
میری جیسا ہی کوئی ہجر کا مارا ہو گا
مجھ کو معلوم ہے جونہی میں قدم رکھوں گا
زندگی تیرا کوئی اور کنارہ ہو گا
جو مری روح میں بادل سے گرجتے ہیں وصیؔ
اُس نے سینے میں کوئی درد اُتارا ہو گا
کام مشکل ہے مگر جیت ہی لوں گا اس کو
میرے مولا کا وصیؔ جونہی اشارہ ہو گا



