جب غم مری دھڑکن مری باتوں سے عیاں تھا، تو کہاں تھا

جب چاروں طرف درد کے دریا کا سماں تھا، تو کہاں تھا
اب آیا ہے جب ڈھل گئے ہیں سبھی موسم، مرے ہمدم
جب تیرے لیے میرا ہر اِحساس جواں تھا، تو کہاں تھا
اب صرف خموشی ہے مقدر کا ستارہ، مرے یارا
جب لب پہ فقط تیرا فقط تیرا بیاں تھا، تو کہاں تھا
اب آیا ہے جب کام دکھا بھی گیا ساون، مرے ساجن
جب چار سو میرے لیے خوشیوں کا سماں تھا، تو کہاں تھا